ابنا: رپورٹ کے مطابق ناروے کی بین الاقوامی انسانی حقوق تنظیم نے ایک بیان میں صہیونی حکومت کے ہاتھوں غزہ کے فلسطینیوں کے حقوق کی خلاف ورزی کا جائزہ لیتے ہوئے تمام متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے فورا رجوع کرکے اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کے لئے ایک خصوصی عدالت کی تشکیل کے مقصد سے، خصوصی اجلاس تشکیل دینے کا مطالبہ کریں۔ اس بین الاقوامی چینل نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ غزہ کے حالات و واقعات اور اس علاقے کے باشندوں کے حقوق کی کھلی خلاف ورزی، عالمی امن و صلح کے لئے ایک خطرہ شمار ہوتی ہے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا جائزہ لیا جانا، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے فرائض ميں شامل ہے۔
.......
/169